اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ ملکی خزانے میں لوٹ مار کیسے ہوئی، کون کون ملوث تھا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم قرضہ کمیشن نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے، حتمی تحقیقات کیلئے اہم کیسز نیب کے حوالے کر دیئے ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کیسز …
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم قرضہ کمیشن نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ، حتمی تحقیقات کیلئے اہم کیسز نیب کے حوالے کر دیئے ہیں،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ ملکی خزانے میں لوٹ مار کیسے ہوئی، کون کون ملوث تھا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم قرضہ کمیشن نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے، حتمی تحقیقات کیلئے اہم کیسز نیب کے حوالے کر دیئے ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کیسز میں نے بھیجے تھے ان میں پانچ قومی شاہرائوں کے منصوبے بھی شامل تھے جن میں ملتان تا سکھر شاہراہ، سندھ کی دو سڑکیں اور لواری کا ایک منصوبہ بھی شامل تھا، اس کے علاوہ میں نے نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے نجی دوروں اور کیمپ آفسز کی تفصیلات بھی بھیجیں تھیں، آصف علی زرداری کے دبئی اور نواز شریف کے زیادہ تر دورے لندن کے تھے، نجی دوروں پر خرچ ہونے والی رقم ملکی خزانوں سے ادا کی جاتی رہی۔ مراد سعید نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے لوٹ مار کر کے ملک کے ساتھ بہت زیادتی کی، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے گھروں کو بھی کیمپ آفسز ڈکلیئر کر کے لوٹ مار کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال اور ان کے بھائی کو دیئے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی بھیجی تھیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق قرضہ کمیشن نے حتمی تحقیقات کیلئے اہم کیسز نیب کے حوالے کر دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحقیقات میں آصف علی زرداری کے خلاف جعل سازی اکاﺅنٹس کیس سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات ہوئے ہیں، وزارت مواصلات کے کنٹریکٹر جعلی اکائونٹس سے پیسہ بھجوانے میں ملوث تھے۔ مراد سعید نے کہا کہ تمام دستاویزی ثبوت ہیں، فائلز کی شکل میں نقول رکھ لی ہیں، جو لوگ ملوث تھے ان کے نام قرضہ کمیشن کو بھیج چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے وزارت مواصلات کا ناجائز استعمال کیا بغیر بڈنگ مختلف کمپنیوں کو غیرقانونی ٹھیکے دیئے، جس منصوبے کی بڈنگ 2 سال بعد ہوئی نواز شریف نے ٹھیکہ پہلے ہی دے دیا، احسن اقبال کے بھائی کو بھی نوازنے کیلئے پوری پوری کوشش کی گئی، قرضہ کمیشن کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔








