اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے 5 اگست کو ”یوم استحصال“ کے پیش نظر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ یوم استحصال بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے کا دن ہے اور اس کا مقصد کشمیری …
وزیراعظم عمران خان کی 5 اگست کو ”یوم استحصال“ کے پیش مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے 5 اگست کو ”یوم استحصال“ کے پیش نظر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔ یوم استحصال بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی محاصرے کا ایک سال مکمل ہونے کا دن ہے اور اس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرنا ہے۔ منگل کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے نئی اصطلاحات استعمال کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی اصطلاح کی بجائے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر استعمال ہو گی۔ اسی طرح غیر قانونی توسیع کی بجائے غیر قانونی اقدام کی اصطلاح استعمال ہو گی۔ دیگر اصطلاحاتِ میں نسلی عصبیت، فوجی محاصرہ اور معاشی ناکہ بندی شامل ہوں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تمام ٹی وی چینلز اور ریڈیو سٹیشنز 5 اگست کو ایک منٹ کی خاموشی کے فوراً بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے نشر کریں گے۔ اس موقع پر خصوصی ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔








