وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے شعبے کو ترقی دی جارہی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا سیاحتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے شعبے کو ترقی دی جارہی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا سیاحتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے شعبے کو ترقی دی جارہی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا سیاحتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے شعبے کو ترقی دی جارہی ہے تا کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں ‘پیرا گلائیڈنگ میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے‘ ان نوعیت کی سرگرمیوں سے نہ صرف کھیلوں کو فروغ ملے گا بلکہ سیاحت کے شعبے میں بھی ترقی ہوگی ۔

وہ جمعہ کو یہاں تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاق وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی ‘اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر‘ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب‘ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری‘ وفاق وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ و کھیل فہمیدہ مرزا کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے سیاحت اور کھیلوں کے شعبے سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی کثیر تعداد تقریب میں شریک تھی ۔

وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے نے اس تقریب کا انعقاد کیا تھا جبکہ حکومت نے اس کی مدد کی ہے ، جس کا مقصد مقامی رہائشیوں کو صحت مند تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیرا گلائڈنگ مہنگا کھیل نہیں تھا اس میں نوجوانوں کی بڑھتی تعداد ہمارے لئے حوصلہ افزاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس میلے میں پاکستان اور بیرونی ممالک کے مندوبین شریک ہوئے ‘وفاقی دارالحکومت کے شہری ضرور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اس میلے میں جائیں ۔وفاقی دارالحکومت میں جمعہ سے تین روزہ سیاحتی اور فیملی میلے کا آغاز ہو گیا۔تین روزہ فیسٹول میں اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو تفریح کی بہترین سہولتیں میسر ہونگی۔چترال سے پیراگلائیڈراس میلے میں شریک ہوں گے جبکہ اس تین روزہ میلے میں بچوں اور خواتین کی دلچسپی کیلئے بھی ایونٹس کا اہتمام کیا گیا ہے‘ میلے میں پیراگلائیڈنگ ، پیراٹروپنگ ،بچوں کے کھیلوں کے سٹالز ، کھانے پینے کی اشیاءبھی دستیاب ہوں گی۔میلے میں گھڑ سواری، قدیم قیمتی گاڑیوں کی نمائش اور موٹر سائیکل شو بھی ہو گا