اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 22 سال طویل جدوجہد کے بعد 2018ءانتخابات میں اکثریتی ووٹوں کے ساتھ جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں اور دھرنوں سے پریشان نہیں ہے لیکن اس کے رہنمااپنے دور حکومتوں کے …
وزیراعظم عمران خان 22 سال طویل جدوجہد کے بعد جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ علی محمد خان
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 22 سال طویل جدوجہد کے بعد 2018ءانتخابات میں اکثریتی ووٹوں کے ساتھ جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں اور دھرنوں سے پریشان نہیں ہے لیکن اس کے رہنمااپنے دور حکومتوں کے دوران قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر بدعنوانیوں اور منی لانڈرنگ کا حساب دیں۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے کوئی ذاتی دشمنی اور لڑائی نہیں ہے، اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو لوٹی ہوئی قومی دولت واپس کرنی چاہیے جسے عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔ علی محمد خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے خلاف بدعنوانی کیسز کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی قومی اداروں خصوصاً مسلح افواج پر تنقید برداشت نہیں کرے گا جو مادروطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں امن و امان کی صورتحال کی ذمہ دار ہیں، سندھ حکومت کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کو تسلیم کر لینا چاہیے۔









