وزیراعظم عمران خان 5 نومبر کو شنگھائی میں پاکستانی تجارتی و سرمایہ کاری فورم میں چینی و پاکستانی تاجر برادری سے خطاب کرینگے

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان 5 نومبر کو چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والے پاکستانی تجارتی و سرمایہ کاری فورم میں چینی و پاکستانی تاجر برادری سے خطاب کرینگے۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں ملکی اقتصادی صلاحیتوں اور ترجیحات کو اجاگر کرینگے۔ فورم میں چار سو سے زائد چینی کمپنیوں اور کاروباری افراد کو مدعو کیا گیا ہے، انہیں موجودہ حکومت کی …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان 5 نومبر کو چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والے پاکستانی تجارتی و سرمایہ کاری فورم میں چینی و پاکستانی تاجر برادری سے خطاب کرینگے۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں ملکی اقتصادی صلاحیتوں اور ترجیحات کو اجاگر کرینگے۔ فورم میں چار سو سے زائد چینی کمپنیوں اور کاروباری افراد کو مدعو کیا گیا ہے، انہیں موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جائیگی۔ 70 کاروباری ،مینوفیکچررز اور تاجرافراد پر مشتمل پاکستانی گروپ فورم میں شرکت اور چین کو پاکستانی برآمدات میں اضافے کیلئے نئے مواقع تلاش کریگا۔ تجارت،ٹیکسٹائل صنعت،پیداوار اور سرمایہ کاری سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق داﺅد،وفاقی سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ اور چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد بھی فورم سے خطاب کرینگے۔فورم پاکستانی تاجروں کو چینی کاروباری افراد کیساتھ تعاون کیلئے نئی راہیں فراہم کریگا۔فورم کے موقع پر دونوں ملکوں کے تاجر وکاروباری افراد الگ الگ ملاقاتیں بھی کرینگے جبکہ اس موقع پر چینی و پاکستانی کمپنیوں اور کاروباری گروپس کے مابین ایم او یووز پر دستخط بھی کئے جائینگے۔

مزید خبریں