اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے متحرک اور پرعزم ہیں،وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب میں موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سموگ …
وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے متحرک اور پرعزم ہیں، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لئے متحرک اور پرعزم ہیں،وزیر اعلی پنجاب نے پنجاب میں موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔
بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالوں کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں سموگ کی مانیٹرنگ کے لئے سموگ گن خریدی گئی ہیں،تمام اضلاع میں چوبیس گھنٹے اسموگ اور ائیر کوالٹی کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے،پنجاب میں بھٹہ سازی میں زگ زیگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے اور صنعتوں میں بھی اسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں سب سے زیادہ آلودگی گاڑیوں کی وجہ سے ہے،دھواں چھوڑنے والی اور پرانی 800گاڑیاں بند کی گئی ہیں،اسلام آباد میں انڈسٹریل ای ویسٹ پر سخت پابندیاں ہیں،حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی انڈسٹریل ای ویسٹ درآمد نہیں ہوسکتی۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم خود شجرکاری،سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے بچائو اور کم سے کم نقصانات یقینی بنانے کے لئےاس پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھارہا ہے،پنجاب میں لاہور،فیصل آباد سمیت چند شہر متاثر ہوئے ہیں۔








