وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں نوکچہ، چاغی، زیارت کراس اور پشین میں مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان میں مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
بشکیک۔1ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں نوکچہ، چاغی، زیارت کراس اور پشین میں مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کسٹمز ہائوس پر دہشت گرد حملے میں کسٹمز کے 2 افسران اور ایک اہلکار سمیت 6 بہادر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔








