اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ کاروبار اور …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری اور کاروباری برادری کو سہولت ملی۔ وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔








