اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم میاں منظور وٹو کی پاکستان کی سیاست کے لئے …
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم میاں منظور وٹو کی پاکستان کی سیاست کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔







