وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کی ٹیموں کو مبارکباد

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرا ت کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے سے ملک کومعاشی مشکلات …

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔

جمعرا ت کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے سے ملک کومعاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔