وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بڈنگ پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا، معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں پی آئی اے اور دیگر ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے منگل …

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کے حوالے سے کامیاب بڈنگ کے انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا، معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں پی آئی اے اور دیگر ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے پر قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، پی آئی اے کی نجکاری کا یہ عمل اس حوالے سے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ بولی کا عمل انتہائی شفاف رہا، معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں پی آئی اے اور دیگر ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری اہم کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریاستی اداروں کے تعاون سے ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر برائے نجکاری محمد علی، نجکاری کمیشن اور دیگر متعلقہ افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے اشتراک سے ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم ہے

مزید خبریں