وزیراعظم محمد نوازشریف اور بوسنیا ہرزگوینا کے وزیراعظم ڈاکٹر ڈینس زیوزڈک کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف اور بوسنیا ہرزگوینا کے وزیراعظم ڈاکٹر ڈینس زیوزڈک نے تجارت، دفاع، زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور بوسنیا کے ان کے ہم منصب چیئرمین منسٹرز کونسل ڈاکٹر ڈینس زیوزڈک نے پارلیمنٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید …

سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف اور بوسنیا ہرزگوینا کے وزیراعظم ڈاکٹر ڈینس زیوزڈک نے تجارت، دفاع، زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور بوسنیا کے ان کے ہم منصب چیئرمین منسٹرز کونسل ڈاکٹر ڈینس زیوزڈک نے پارلیمنٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے جوائنٹ کمیشن قائم کرنے کا عزم کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ان کی اپنے ہم منصب کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ پاکستان بوسنیا ہرزگوینا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکنہ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوستوں اور خیر خواہوں کا خوبصورت اور تاریخی شہر سراجیوو کا دورہ نہایت خوشگوار ہے۔ بوسنیا ہرزگوینا کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ وزیراعظم بوسنیا کے ساتھ ان کی بات چیت انتہائی تعمیری رہی ہے جس میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران اور بجلی کے شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply