وزیراعظم محمد نوازشریف کا بھکھی پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بھکھی (شیخوپورہ) ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے، ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے اور اقوام عالم میں باعزت مقام دلوانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والے اور لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار آج احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کا بویا ہوا آج ہم کاٹ رہے ہیں، اندھیرے …

بھکھی (شیخوپورہ) ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالنے، ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے اور اقوام عالم میں باعزت مقام دلوانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلنے والے اور لوڈ شیڈنگ کے ذمہ دار آج احتجاج کی دھمکیاں دے رہے ہیں ان کا بویا ہوا آج ہم کاٹ رہے ہیں، اندھیرے میں دھکیلنے والوں سے سوال کیا جانا چاہئے، دوسری طرف سیاسی نوارد دبا کر جھوٹ بولتے ہیں، دھرنے دیتے ہیں اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہیں لیکن الیکشن ہار جاتے ہیں، موجود حکومت ملک کو دہشت گردی، انتہا پسندی، توانائی کی قلت سمیت درپیش چیلنجوں سے موثر انداز میں نبردآزما ہو رہی ہے اور پاکستان مشکلات سے نکل رہا ہے، جون 2018ءتک تقریباً 10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو گی، ہماری نظر 2018ءپر نہیں بلکہ آئندہ 25 سال کی ترقی پر مرکوز ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں شیخوپورہ کے نزدیک ایل این جی چلنے والے 1180 میگاواٹ کے بھکھی پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، چینی سفیر سن وی ڈونگ، سفارتکاروں، ارکان پارلیمان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply