ٹھٹھہ ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کا ٹھٹھہ کے مکلی گراﺅنڈ کی جلسہ گاہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف ‘ گورنر سندھ محمد زبیر ‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘ سینیٹر نہال ہاشمی ‘ سینیٹر سلیم ضیائ‘ مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اسماعیل راہو کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے تو عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اس …
وزیراعظم محمد نوازشریف کا ٹھٹھہ میں جلسہ گاہ آمد پر شاندار استقبال ، وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا
ٹھٹھہ ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کا ٹھٹھہ کے مکلی گراﺅنڈ کی جلسہ گاہ آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف ‘ گورنر سندھ محمد زبیر ‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘ سینیٹر نہال ہاشمی ‘ سینیٹر سلیم ضیائ‘ مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما اسماعیل راہو کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے تو عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر خیر مقدمی نعرے لگائے گئے جن کا وزیراعظم نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا‘ وزیراعظم اور ان کے ہمراہ آنے والے دیگر مہمانوں کو علاقے کی روایتی اجرک بھی پہنائی گئی۔ شفقت شیرازی نے علاقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے سپاسنامہ میں عوامی مطالبات پیش کئے۔ قبل ازیں وزیراعظم ٹھٹھہ پہنچے تو ہیلی پیڈ پر شیرازی برادران اور علاقے کے عمائدین نے ان کا استقبال کیا۔









