لاہور۔8 فروری(اے پی پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی پروگرام پر عملدرآمد سے عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور حکومتی وسائل کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے جس سے لوگوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ان کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا، پروگرام پر عملدرآمد کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہاتھ میں ہاتھ …
وزیراعظم محمد نوازشریف کا گورنر ہاﺅس میں ایس جی ڈی پروگرام پر پیشرفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔8 فروری(اے پی پی )وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی پروگرام پر عملدرآمد سے عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور حکومتی وسائل کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچیں گے جس سے لوگوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ ان کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا، پروگرام پر عملدرآمد کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہاتھ میں ہاتھ ملا کر کام کرنا چاہئے۔ وہ بدھ کو گورنر ہاﺅس لاہور میں ”وزیراعظم کے پائیدار ترقی پروگرام (ایس ڈی جیز 2016-18ئ) کے اہداف پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ پاکستان کے پائیدار ترقی پروگرام میں بجلی کی سکیمیں، بجلی کے تقسیم کار کے نظام کے ڈھانچہ کی بحالی ، گیس و قدرتی وسائل، نئے سکولوں کی تعمیر اور موجودہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی و اپ گریڈیشن، بنیادی مراکز صحت اور ریجنل ہیلتھ سنٹرز کی تعمیر، صحت کی موجودہ سہولیات کی اپ گریڈیشن ، کھیتوں و کھلیانوں سے منڈیوں تک سڑکوں کی تعمیر و بحالی شامل ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذکورہ پروگرام پر عملدرآمد کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کرنا چاہئے۔








