وزیراعظم محمد نوازشریف کی وزارت مذہبی امور کو حج 2017ءکے لئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت مذہبی امور و بین ہم آہنگی کوہدایت کی ہے کہ حج 2017ءکے لئے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج 2017ءکے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے …

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت مذہبی امور و بین ہم آہنگی کوہدایت کی ہے کہ حج 2017ءکے لئے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے حج 2017ءکے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق گزشتہ تین سالوں کے دوران حج انتظامات میں کافی بہتری آئی ہے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے وزیر مذہبی امور کی سربراہی میں وزارت مذہبی امور کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمےشہ موجود رہتی ہے انہوں نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ حج انتظامات کو مزید آرام دہ ‘ بہتر اور سستہ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات نے گزشتہ تین سالوں کے دروان بہتری محسوس کی ہے۔وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سالانہ حج معاہدہ 2017ءکر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرم شریف کی توسیع کی وجہ سے 2013ءمیں حج کوٹے میں جو کمی کی گئی تھی وہ ختم کردی گئی ہے اس طرح ایک لاکھ 43ہزار 368 پاکستانیوں کی بجائے ایک لاکھ 89ہزار 210پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔

Leave a Reply