وزیراعظم محمد نواز شریف آج ضلع جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 760 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم محمد نواز شریف آج ضلع جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 760 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا افتتاح کریں گے،یہ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ ہے،صرف 21 ماہ کی مختصر مدت میں اس کے پہلے یونٹ نے پیداوار شروع کر دی اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف (آج) جمعہ کو ضلع جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ …

وزیراعظم محمد نواز شریف آج ضلع جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 760 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا افتتاح کریں گے،یہ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ ہے،صرف 21 ماہ کی مختصر مدت میں اس کے پہلے یونٹ نے پیداوار شروع کر دی

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف (آج) جمعہ کو ضلع جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 760 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا افتتاح کریں گے۔ جمعرات کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس منصوبے کی مجموعی گنجائش 1230 میگا واٹ ہے اور اس سے ایل این جی کے ذریعے بجلی پیدا کی جا رہی ہے، یہ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ ہے اور صرف 21 ماہ کی مختصر مدت میں اس کے پہلے یونٹ نے پیداوار شروع کر دی ہے۔ سول ورک کی تکمیل، سویچ یارڈ، کولنگ ٹاورز، ایندھن ذخیرہ کرنے کے ٹینکس، گیس ٹربائن اور جنریٹر کی تنصیب کا کام نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ بلکہ عالمی سطح پر بھی ریکارڈ وقت پر مکمل کیا گیا ہے۔ چین کی کمپنی میسرز پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور پاکستان کی کمپنی قوی انجینئرنگ لمیٹڈ نے کامیابی کے ساتھ پہلے یونٹ کا کام مکمل کیا ہے۔ اس منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور ایل این جی پر اس کی ایفی شینسی 62.44 فیصد ہے۔ نیپرا کی طرف سے دیئے جانے والے اپ فرنٹ ٹیرف کا موازنہ کیا جائے تو اس منصوبے میں 57 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، منصوبے کیلئے ای پی سی کنٹریکٹ دیتے ہوئے پیپرا قوانین پر عمل کیا گیا اور بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے خریداری کے شفاف نظام کو یقینی بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی میگاواٹ کم ترین ای پی سی لاگت آئی ہے۔ اس منصوبے کی پیداوار اور انتظامی لاگت کے لحاظ سے سالانہ 2 ارب روپے کی بچت ہو گی۔ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی ٹربائنوں کی تنصیب بھی ریکارڈ مدت میں تیزی سے ہوئی ہے اور پہلی ٹربائن منصوبے کے مقام پر پہنچنے کے بعد 94 دنوں میں دوسری ٹربائن 74 دنوں میں نصب کی گئی، یہ ماحول دوست منصوبہ اور ملک کیلئے توانائی کے متوازن ذرائع کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے عزم کی طرف ایک اور پیشرفت ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply