وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے بوسنیائی ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیوزڈک کی وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

پاکستان اور بوسنیا کا توانائی کی پیداوار، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے بوسنیائی ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیوزڈک کی وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور بوسنیا نے مختلف نئے شعبوں میں تعاون کا عزم کرتے ہوئے توانائی کی پیداوار، تجارت، کاروبار …

پاکستان اور بوسنیا کا توانائی کی پیداوار، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے بوسنیائی ہم منصب ڈاکٹر ڈینس زیوزڈک کی وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) پاکستان اور بوسنیا نے مختلف نئے شعبوں میں تعاون کا عزم کرتے ہوئے توانائی کی پیداوار، تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم محمد نواز شریف اور بوسنیا کے ان کے ہم منصب چیئرمین منسٹرز کونسل ڈاکٹر ڈینس زیوزڈک نے پارلیمنٹ کی عمارت میں خصوصی اور وفود کی سطح پر بات چیت کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی بات چیت کو تعمیری اور تفصیلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی نوعیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا جبکہ کاروباری شعبوں میں مشترکہ شراکت داری کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے ہائیڈل اور کوئلہ سے بجلی کی پیداوار سمیت بجلی کے شعبہ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ بوسنیا کے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس بات پر رضامند ظاہر کی ہے کہ مختلف شعبوں کی استعداد کی نشاندہی کے لئے ایک مشترکہ کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے پاکستانی بزنس مین اور انٹر پرینیورز کے وفد کے ساتھ بات چیت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بوسنیا کے درمیان گزشتہ 25 سال سے تعاون کو سراہتے ہوئے پاکستانی کاشتکاروں کو اپریل میں ہونے والی نمائش میں شرکت کی دعوت دی اور توقع ظاہر کی کہ اس نمائش میں ان کی شرکت سے دونوں ممالک کے زراعت سے وابستہ لوگ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بات چیت کے دوران دونوں ممالک میں تجارتی کاروبار، سرمایہ کاری، ثقافت اور تعلیم میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply