وزیراعظم محمد نواز شریف سے بیلارس کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین ولادی میر آندرے چینکو کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے بیلارس کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین ولادی میر آندرے چینکو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلارس کے تعلقات گزشتہ دو سالوں کے دوران بڑی تیزی سے بڑھے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف سے بیلارس کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین ولادی میر آندرے چینکو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلارس کے تعلقات گزشتہ دو سالوں کے دوران بڑی تیزی سے بڑھے ہیں اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا بنانے کے لئے پارلیمانوں کے درمیان باقاعدگی کے ساتھ روابط ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹس عوامی سطح پر رابطوں، مفاہمت اور باہمی مفاد میں تعاون کے فروغ کے لئے پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان ۔ بیلارس فرینڈ شپ گروپس کے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے دوروں کے تبادلوں کی تجویز دی۔ انہوں نے وفد کو ملکی معیشت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی معیشت فروغ پا رہی ہے اور زراعت، زراعت پر مبنی صنعتوں، فارما سیوٹیکل، لائٹ انجینئرنگ، مشینری مینوفیکچرنگ اور تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع پیش کرتی ہے۔

Leave a Reply