وزیراعظم محمد نواز شریف کا بوسنیا میں بزنس فورم سے خطاب

پاکستان نے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے یکساں پالیسی اختیار کی ہے،سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بوسنیا کے سرمایہ کار پاکستان کے سازگار ماحول اور بہترین سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھا کر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں،وزیراعظم محمد نواز شریف کا بوسنیا میں بزنس فورم سے خطاب سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز …

پاکستان نے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے یکساں پالیسی اختیار کی ہے،سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، بوسنیا کے سرمایہ کار پاکستان کے سازگار ماحول اور بہترین سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھا کر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں،وزیراعظم محمد نواز شریف کا بوسنیا میں بزنس فورم سے خطاب

سراجیوو ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے یکساں پالیسی اختیار کی ہے، بوسنیا کے سرمایہ کار پاکستان کے سازگار ماحول اور بہترین سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھا کر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ بدھ کو بوسنیا میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے جو غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ بوسنیا کے سرمایہ کاروں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بیس سال کے بعد بوسنیا کے خوبصورت سراجیوو کا دورہ ان کیلئے خوشی کا باعث ہے اور پاکستان کے عوام بوسنیا اور ہرزیگوینیا کے عوام کیلئے نیک جذبات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بوسنیا کے چیئرمین کونسل آف منسٹرز ڈاکٹر ڈینس اور صدارتی ممبران کے ساتھ خوشگوار ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوںگے۔انہوں نے کہاکہ ان کا اس بات پر پختہ یقین ہے کہ مضبوط تجارت سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک بہترین جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ ساتھ انسانی وسائل سے مالا مال ہیں، دونوں ممالک کو ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی معیشتوں کو مضبوط کرنا چاہئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply