اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کم سے کم ممکنہ وقت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نے اس مقصد کے حصول کےلئے گزشتہ تین برسوں میں تیزی سے کام کیا ہے اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام بنیادی کام مکمل کیا جا چکا ہے، ہم لوڈشیڈنگ فری پاکستان کےلئے درست …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کم سے کم ممکنہ وقت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت نے اس مقصد کے حصول کےلئے گزشتہ تین برسوں میں تیزی سے کام کیا ہے اور مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام بنیادی کام مکمل کیا جا چکا ہے، ہم لوڈشیڈنگ فری پاکستان کےلئے درست سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو رواں موسم میں درجہ حرارت میں جلد اضافہ اور ذخائر میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ کے بارے میں آگاہ کیا، اجلاس کو بجلی کی طلب اور رسد کے بارے میں بتایا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ 2017ءکے آخر تک 5710میگا واٹ بجلی نظام میں شامل ہو جائے گی۔ اجلاس میں گردشی قرضے، وصولیوں اور لائن خسارہ جات کے مسائل بھی زیربحث آئے۔ سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل نے اجلاس کو بجلی کے شعبے کو ایندھن اور گیس کی دستیابی اور گھریلو ، صنعتی اور تجارتی صارفین کو نئے گیس کنکشنوں کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 8ہزار میگاواٹ سے زائد کی نئی پیداوار جون 2018ءسے قبل نیشنل گرڈ میں شامل ہونے کے ساتھ ہم لوڈشیڈنگ فری پاکستان کےلئے صحیح سمت میں گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف ملک میں توانائی کی موجودہ قلت کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے بلکہ توانائی کی آئندہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے بھی پرعزم ہے۔








