وزیراعظم محمد نواز شریف کا حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب

حویلی بہادر شاہ (جھنگ) ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شعبہ میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا ہو رہا ہے، پاکستان تبدیل ہو رہا ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں شامل ہو گا، ملک و قوم کی خدمت کرکے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں، ہمارے سیاسی مخالفین کو یہی تکلیف …

حویلی بہادر شاہ (جھنگ) ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شعبہ میں حقیقی معنوں میں انقلاب برپا ہو رہا ہے، پاکستان تبدیل ہو رہا ہے، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں شامل ہو گا، ملک و قوم کی خدمت کرکے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں، ہمارے سیاسی مخالفین کو یہی تکلیف ہے کہ پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھونے جا رہا ہے، اندھیرے ختم ہو رہے ہیں، وہ انتخابی میدان میں تو ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ، مسلم لیگ (ن) نے انتخابی میدان میں ان کو بار بار شکست دی ہے اور آئندہ بھی دے گی، وہ صرف سازشیں کرتے ہیں، کبھی دھاندلی کی آڑ میں، کبھی دھرنے کی آڑ میں اور کبھی احتساب کی آڑ میں سازش کی جاتی ہے اور کبھی وہ جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں، انتخابی میدان میں شکست کھا کر سازش کرنا بزدلی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو یہاں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کے افتتاح کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبہ کا افتتاح کیا جو 21 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا۔ وزیراعظم نے پلانٹ کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے سی ای او راشد محمود لنگڑیال نے منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ منصوبہ سنگ بنیاد رکھنے کے محض 21 مہینوں کے بعد وہ یہاں آ کر اس کا افتتاح کر رہے ہیں، 21 ماہ پہلے منصوبہ کی جگہ کھیت اور میدان تھے، 21 ماہ میں اتنا بڑا منصوبہ مکمل ہونا ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی مدت میں تو ایسے منصوبہ کا ایک حصہ بھی بننا مشکل ہوتا ہے، پاکستان میں منصوبوں کی تکمیل کی نئی روایت قائم کر رہے ہیں۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply