ڈیووس ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب پائیدار ترقی کی شاہراہ پر گامزن اور دنیا سے بزنس کےلئے تیار ہے،سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث دنیا کا کوئی بڑا سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع کو ضائع نہیں کر سکتا، پاکستان دنیا کے کاروبار کے لئے بہترین منزل ہے۔ وہ گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم کے 47 ویں …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ابراج گروپ کے عشائیہ سے خطاب

مزید خبریں
ڈیووس ۔ 19 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب پائیدار ترقی کی شاہراہ پر گامزن اور دنیا سے بزنس کےلئے تیار ہے،سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث دنیا کا کوئی بڑا سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع کو ضائع نہیں کر سکتا، پاکستان دنیا کے کاروبار کے لئے بہترین منزل ہے۔ وہ گزشتہ روز عالمی اقتصادی فورم کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ابراج گروپ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے جس میں دنیا کے چیدہ چیدہ کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے اہمیت کا حامل پاکستان اب سیاسی طور پر مستحکم ہے، یہ دنیا کی چھٹی بڑی آبادی کا حامل ہے جس کی 8 کروڑ آبادی متوسط طبقہ سے ہے اور اﷲ تعالیٰ نے اسے بہترین انسانی اور قدرتی وسائل سے مالا مال رکھا ہے۔ انہوں نے کاروباری حضرات کو پاکستان میں اقتصادی بہتری سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کےلئے کام کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ اداروں کو زیادہ مضبوط اور جمہوری بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر انہیں عالمی مفکرین، پالیسی سازوں اور بزنس لیڈروں سے ملاقات کے وسیع مواقع میسر آئے ہیں جو عوام کے مستقبل کی ایک شکل ہیں۔








