وزیراعظم محمد نواز شریف کا مسلم لیگ (ن) سندھ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ صوبہ سندھ جانا ہمارا حق ہے اور اگر کسی نے سندھ میں کام نہیں کیا تو اسے نتائج کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے، ہمارے سیاسی مخالفین کو بھی پورا پورا حق ہے کہ وہ پنجاب سمیت جہاں جانا چاہیں، بڑے شوق سے جائیں، عوام ہماری کارکردگی دیکھ رہے ہیں اور دوسروں کے کام بھی …

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ صوبہ سندھ جانا ہمارا حق ہے اور اگر کسی نے سندھ میں کام نہیں کیا تو اسے نتائج کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے، ہمارے سیاسی مخالفین کو بھی پورا پورا حق ہے کہ وہ پنجاب سمیت جہاں جانا چاہیں، بڑے شوق سے جائیں، عوام ہماری کارکردگی دیکھ رہے ہیں اور دوسروں کے کام بھی عوام کے سامنے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کیے ہیں اور آئندہ بھی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوںنے کہ بات بدھ کو یہاں مسلم لیگ (ن) سندھ کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارٹی اراکین کو تاکید کی کہ وہ عوام سے مسلسل رابطہ رکھیں اور ترقی ، خوشحالی اور روشن پاکستان کا پیغام سندھ کے ہر شہر ، گاوں اور گوٹھ کے عوام تک پہنچائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سندھ میں عوام کی تائید حاصل ہورہی ہے اور پذیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اراکین کوکہا کہ اگر آپ محنت کرتے رہیں گے تو انشاءاللہ بہت اچھے نتائج حاصل کریں گے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بابو سرفراز خان جتوئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عوامی رابطے کا پروگرام جلد ترتیب دیں تاکہ صوبہ سندھ میں بھی عوامی رابطے اور سیاسی سرگرمیوں کا جلد آغاز کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply