وزیراعظم نواز شریف کا بھاشا پراجیکٹ کانفرنس سے خطاب

بیجنگ ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن (این ای اے) ایک قابل بھروسہ اور موثر شراکت دار ہے، چینی حکومت اور چینی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے ذریعہ توانائی بحران کے خاتمہ میں پاکستان کی مدد تعاون کی اعلی مثال ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں نیشنل انرجی …

بیجنگ ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن (این ای اے) ایک قابل بھروسہ اور موثر شراکت دار ہے، چینی حکومت اور چینی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے ذریعہ توانائی بحران کے خاتمہ میں پاکستان کی مدد تعاون کی اعلی مثال ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام منعقدہ بھاشا پراجیکٹ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور وزیراعلی بلوچستان ثناءاللہ زہری کے علاوہ وفاقی وزراءاحسن اقبال، اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، خرم دستگیر اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن نہ صرف پاکستان میں توانائی کی قلت کے مسئلہ سے نمٹنے میں مدد فراہم کر رہی ہے بلکہ اس پیچیدہ صورتحال سے نکلنے کیلئے پاکستان کے توانائی کے شعبوں کے ماہرین کو تربیت بھی فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چینی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے تجربات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی پر مشترکہ ورکنگ گروپ نے پاکستان کی توانائی کے شعبہ کی ترقی کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔

Leave a Reply