وزیراعظم محمد نواز شریف کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے مصائب کو موثر انداز میں نمایاں کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آزاد جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا گزشتہ ماہ دورہ کرنے والے خودمختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کی وسیع طور پر اشاعت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات او آئی …

اسلام آباد ۔ 11 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے مصائب کو موثر انداز میں نمایاں کرنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے آزاد جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا گزشتہ ماہ دورہ کرنے والے خودمختار مستقل انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کی وسیع طور پر اشاعت کی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بات او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی کا علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر اہم کردار ہے۔ انہوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر او آئی سی اور برادر مسلم ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply