سراجیوو (بوسنیا) ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کے فیصلے سے قبل اس کا جائزہ لیں گے۔ بوسنیا کے دورہ پر جانے والے صحافیوں سے ناشتہ پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وطن واپسی پر وہ اس رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم ان دنوں بوسنیا کے تین روزہ سرکاری …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی بوسنیا کے دورہ پر ہمراہ صحافیوں سے ناشتہ پر بات چیت

مزید خبریں
سراجیوو (بوسنیا) ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنے کے فیصلے سے قبل اس کا جائزہ لیں گے۔ بوسنیا کے دورہ پر جانے والے صحافیوں سے ناشتہ پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وطن واپسی پر وہ اس رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم ان دنوں بوسنیا کے تین روزہ سرکاری دورہ پر ہیں۔ جب ان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سچ پوچھیں تو مجھے ان کی وطن واپسی کی خوشی ہے۔ انہیں واپس آ کر اپنی پارٹی کے امور دیکھنے چاہئیں۔







