وزیراعظم کے خصوصی طیارے سے ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے انہیں پانچ سالہ مدت کیلئے مینڈیٹ دیا ہے، قوم کو مجھ پر اعتبار ہے اور وہ ان کی ترقی کی حامل پالیسیوں پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو تاجکستان کے دو روزہ دورہ کے دوران اپنے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی تاجکستان سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
وزیراعظم کے خصوصی طیارے سے ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم نے انہیں پانچ سالہ مدت کیلئے مینڈیٹ دیا ہے، قوم کو مجھ پر اعتبار ہے اور وہ ان کی ترقی کی حامل پالیسیوں پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو تاجکستان کے دو روزہ دورہ کے دوران اپنے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عوام 2018ءمیں ایک بار پھر ان کی جماعت کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں گے کیونکہ وہ ان کی کارکردگی اور ان کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی لانے کی صلاحیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ جے آئی ٹی کی طرف سے ان کے خاندان کے ارکان سے جاری پوچھ گچھ سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں کیونکہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں۔ وزیراعظم نے پوچھا کہ میرے خلاف کیا الزامات ہیں؟، کیا میں نے قومی خزانہ کو لوٹا؟، کیا میں نے کوئی کرپشن کی یا کوئی کک بیک حاصل کیا؟۔ نواز شریف نے کہا کہ اس شخص کا احتساب کیا جا رہا ہے جس نے اس ملک کو جوہری طاقت بنایا۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے خاندان کے کاروباری امور کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کے خلاف بار بار سازشیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ بھی ان کے مخالفین بری طرح ناکام ہوں گے، میں نے کبھی شکست تسلیم نہیں کی، ہم نے 2014ءمیں دھرنے اور پھر 2016ءمیں اس کے دوسرے راﺅنڈ کا سامنا کیا اور انشاءاﷲ اس بحران سے بھی سرخرو ہوں گے۔








