وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، حج پالیسی 2017ءاور نئے گیس کنکشن پر پابندی اٹھانے کی منظوری

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2017ءاور نئے گیس کنکشنوں پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ رہائشی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ وضع کرنے کے لئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کردی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیرا عظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا ۔وزیر اعظم نے حجاج کو زیادہ …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2017ءاور نئے گیس کنکشنوں پر عائد پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ رہائشی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ وضع کرنے کے لئے کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کردی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیرا عظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوا ۔وزیر اعظم نے حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی ہدایات کی ۔ انہوں نے گزشتہ سال بہتر حج انتظامات پر وزارت مذہبی امور کی کوششوںکو سراہا۔ انہوںنے حج اخراجات کا ازسرنو جائزہ لینے اور نظر ثانی شدہ اخراجات آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ہاﺅسنگ کے شعبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ حکومت رہائشی سہولیات کے حوالے سے غریب طبقے کو سہولت فراہم کرنے کی خواہاں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کی وجہ سے شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے لہٰذا ہمیں ملک بھرمیں رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے کم اور متوسط آمدنی کے طبقات کے لئے مختلف رہائشی ماڈلز پیش کئے ۔ انہوںنے ہاﺅسنگ کے شعبہ کے حوالے سے گورننس اور مالیاتی امور، منصوبہ بندی ، اراضی اور رہائش ، قدرتی آفات سے بچاﺅ اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق امور پر بریفنگ دی ۔ کابینہ نے وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات کی سربراہی میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کردی جو 10روز کے اندر تفصیلی منصوبہ وضع کرکے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔

Leave a Reply