وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، قومی سلامتی، علاقائی اور عالمی تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر بات چیت علاقائی امن و ترقی جموں و کشمیر کے بنیادی تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل سے براہ راست منسلک ہے، پاکستان نے بے مثال قربانیوںاور کامیابیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف عالمی کاوشوں میں صف اول کی ریاست کا کردار …
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، قومی سلامتی، علاقائی اور عالمی تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر بات چیت
علاقائی امن و ترقی جموں و کشمیر کے بنیادی تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل سے براہ راست منسلک ہے، پاکستان نے بے مثال قربانیوںاور کامیابیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف عالمی کاوشوں میں صف اول کی ریاست کا کردار ادا کیا ہے، اجلاس کے شرکاءکا اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) قومی سلامتی کمیٹی نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ علاقائی امن و ترقی جموں و کشمیر کے بنیادی تنازعہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل سے براہ راست منسلک ہے، پاکستان نے بے مثال قربانیوںاور کامیابیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف عالمی کاوشوں میں صف اول کی ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔ قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی، علاقائی اور عالمی تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔ اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان نے بے مثال قربانیوںاور کامیابیوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف عالمی کاوشوں میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے، دنیا میں کسی اور ملک نے عالمی تحفظ و سلامتی کیلئے اتنی کوششیں نہیں کیں جتنی پاکستان نے کی ہیں، انسانی اور مادی لحاظ سے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ اجلاس کے دوران دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں اور قومی عزم کا اعتراف کرتے ہوئے اسے سراہا گیا۔ شرکاءنے اس امر کا اعادہ کیا کہ علاقائی امن و ترقی کشمیر کے بنیادی مسئلہ سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل سے براہ راست جڑی ہوئی ہے، پاکستان علاقائی اور عالمی شراکت داروں کی مدد سے افغان قیادت اور افغان عوام پر مشتمل امن کے عمل کے ذریعے افغانستان میں امن و ترقی کیلئے کام کرتا رہے گا اور وہاں جلد از جلد حالات معمول پر لانے کیلئے کوشاں رہے گا تاہم اس کیلئے افغان حکومت کی جانب سے اپنے علاقہ پر موثر کنٹرول کی بحالی کیلئے ایک ساتھ کوششیں درکار ہیں۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیز خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ، چیف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان، قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔








