وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبہ اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچہ کے منصوبہ جات مستحکم معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور عوام کو سہولت دینے کیلئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبہ اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا کہ ایئرپورٹ …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچہ کے منصوبہ جات مستحکم معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور عوام کو سہولت دینے کیلئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبہ اور اس سے منسلک انفراسٹرکچر پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا کہ ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ پر 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور مارچ 2017ءکے دوران تمام سول ورکس مکمل ہو جائے گا، اس کے بعد بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگی کیلئے اس سہولت کی بھرپور جانچ پڑتال کی جائے گی، جولائی 2017ءتک ہوائی اڈہ آپریشنز کیلئے تیار ہو گا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیا ہوائی اڈہ 4500 مسافروں کو بیک وقت ہینڈل کرنے کی گنجائش کا حامل ہو گا، اس کے 15 ڈاکنگ سٹیشنز ہوں گے جہاں دو A-380 طیارے ایک ساتھ کھڑے ہو سکیں گے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیا ہوائی اڈہ کارگو ہینڈلنگ، سیفٹی اور سیکورٹی، مسافروں کیلئے سہولیات اور پارکنگ سمیت جدید سہولیات سے آراستہ ہو گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply