وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں بوسنیا ہرزیگووینا کی پارلیمنٹ میں شاندار استقبالیہ تقریب ۔ چیئرمین آف دی کونسل آف منسٹرز (وزیراعظم) ڈاکٹر ڈینس زیودے وچ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا استقبال کیا اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں بوسنیا ہرزیگووینا کی پارلیمنٹ میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم کے بدھ کو سرکاری دورہ کے آغاز …
وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں بوسنیا ہرزیگووینا کی پارلیمنٹ میں شاندار استقبالیہ تقریب

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں بوسنیا ہرزیگووینا کی پارلیمنٹ میں شاندار استقبالیہ تقریب ۔ چیئرمین آف دی کونسل آف منسٹرز (وزیراعظم) ڈاکٹر ڈینس زیودے وچ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کا استقبال کیا
اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے اعزاز میں بوسنیا ہرزیگووینا کی پارلیمنٹ میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم کے بدھ کو سرکاری دورہ کے آغاز میں انسٹی ٹیوشنز بلڈنگ۔ پارلیمنٹ آف بوسنیا ہرزیگووینا پہنچنے پر باقاعدہ پرتپاک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں چیئرمین آف دی کونسل آف منسٹرز (وزیراعظم) ڈاکٹر ڈینس زیودے وچ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے پرتپاک انداز میں مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔ اس موقع پر بوسنیا ہرزیگووینا کی مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ بعد ازاں دونوں رہنماءون آن ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بات چیت کے لئے روانہ ہوگئے۔








