پشاور۔16 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹا اصلاحاتی بل اورآئین میںمجوزہ ترمیم حسب وعدہ قومی اسمبلی میںپیش کردی گئی ہے،قومی نے کثرت رائے سے سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران کوارسال کردی ہے اورکمیٹی سے منظورہونے کے بعدباقاعدہ منظوری کیلئے جلدقومی اسمبلی میںپیش کردی جائیگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے قبائلی پارلیمنٹرینزشہاب الدین خان، حاجی شاہ جی آفریدی اورپارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی،ترقی وقومی اصلاحات …
وزیراعظم نوازشریف قبائلی عوام سے اپناوعدہ پوراکررہے ہیں، امیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔16 مئی (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹا اصلاحاتی بل اورآئین میںمجوزہ ترمیم حسب وعدہ قومی اسمبلی میںپیش کردی گئی ہے،قومی نے کثرت رائے سے سٹینڈنگ کمیٹی برائے سیفران کوارسال کردی ہے اورکمیٹی سے منظورہونے کے بعدباقاعدہ منظوری کیلئے جلدقومی اسمبلی میںپیش کردی جائیگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے قبائلی پارلیمنٹرینزشہاب الدین خان، حاجی شاہ جی آفریدی اورپارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی،ترقی وقومی اصلاحات ڈاکٹرعباداللہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اوروزیراعظم محمدنوازشریف حسب وعدہ قبائلی عوام سے اپناوعدہ پوراکررہے ہیں،فاٹاکے عوام قومی دھارے میں آنا چاہتے ہیں جو ان کا حق ہے، فاٹااصلاحات کے بعدقبائلی عوام کے محرومیوں کا ازالہ ہو جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف کافاٹااصلاحات ایک انقلابی اقدام ہے جس فاٹاکے عوام زندگی بھر یاد رکھیں گے۔








