دوشنبے ۔ 5جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر بدھ کو تاجکستان کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر دوشنبے پہنچ گئے ، یہاں آمد پر تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے کابینہ ارکان کے ہمراہ دوشنبے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا ، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف ، خرم …
وزیراعظم نواز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر تاجکستان پہنچ گئے

مزید خبریں
دوشنبے ۔ 5جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر بدھ کو تاجکستان کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر دوشنبے پہنچ گئے ، یہاں آمد پر تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے کابینہ ارکان کے ہمراہ دوشنبے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا ، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وفاقی وزراءخواجہ محمد آصف ، خرم دستگیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم ”کاسا 1000“ کے رکن ممالک افغانستان، کرغزستان، پاکستان اور تاجکستان کے چار جہتی سربراہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔ اس منصوبہ کا مقصد توانائی راہداری کا قیام اور تاجکستان، افغانستان اور پاکستان کے مابین زمینی روابط استوار کرنا ہے۔








