وزیراعظم نواز شریف نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

حویلی بہادر شاہ (جھنگ) ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو ضلع جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد …

حویلی بہادر شاہ (جھنگ) ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کو ضلع جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی، صوبائی وزراءاور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبہ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کی مجموعی گنجائش 1230 میگاواٹ ہے اور اس سے ایل این جی کے ذریعے بجلی پیدا کی جا رہی ہے، یہ کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ ہے اور صرف 21 ماہ کی مختصر مدت میں اس کے پہلے یونٹ نے پیداوار شروع کر دی ہے۔ سول ورک کی تکمیل، سویچ یارڈ، کولنگ ٹاورز، ایندھن ذخیرہ کرنے کے ٹینکس، گیس ٹربائن اور جنریٹر کی تنصیب کا کام نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ بلکہ عالمی سطح پر بھی ریکارڈ وقت پر مکمل کیا گیا ہے۔ چین کی کمپنی میسرز پاور کنسٹرکشن کارپوریشن اور پاکستان کی کمپنی قوی انجینئرنگ لمیٹڈ نے کامیابی کے ساتھ پہلے یونٹ کا کام مکمل کیا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply