اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاک فضائیہ کی مزید ترقی کے لئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر …
وزیراعظم نواز شریف کی ایئر چیف مارشل سہیل امان سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاک فضائیہ کی مزید ترقی کے لئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے یہ بات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو ایوان وزیراعظم میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ اور عملی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔








