وزیراعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی کا فائنل (کل ) کھیلا جائے گا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور الاسکا بیٹریز،پارکو اور پی ٹی سی ایل کے تعاون سے کئی برسوں بعد خواتین ہاکی کے فروغ اور بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر وزیراعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ اسلام آباد کا فائنل کل (جمعہ کو) شام5 بجے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا

لاہور۔9جولائی (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور الاسکا بیٹریز،پارکو اور پی ٹی سی ایل کے تعاون سے کئی برسوں بعد خواتین ہاکی کے فروغ اور بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر وزیراعظم نیشنل جونیئر ویمنز ہاکی چیمپئن شپ اسلام آباد کا فائنل کل (جمعہ کو) شام 5 بجے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں شریک ہیں جبکہ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ خواتین ہاکی کی ترقی،نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کھیل کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) محی الدین احمد وانی نے میڈیا نمائندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ فائنل میچ کی کوریج کیلئے اپنی شرکت یقینی بنائیں تاکہ جونیئر خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور خواتین ہاکی کے فروغ کے اس اہم اقدام کو بھرپور پذیرائی مل سکے۔

مزید خبریں