اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی سے تاریخ ساز خطاب کے دوران سچے لیڈر کی طرح بی جے پی اور مودی کے عزائم بے نقاب کئے، وزیراعظم نے ببانگ دہل پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کی بات کی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات …
وزیراعظم نے ببانگ دہل پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کی بات کی، سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اگست (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کی اسمبلی سے تاریخ ساز خطاب کے دوران سچے لیڈر کی طرح بی جے پی اور مودی کے عزائم بے نقاب کئے، وزیراعظم نے ببانگ دہل پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کی بات کی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے علی الاعلان کہا کہ وہ اہل کشمیر کے سفیر بنیں گے، ایک سچے لیڈر کی طرح وزیراعظم نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے عزائم بے نقاب کئے، دنیا کے سامنے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خوفناک چہرے، ان کی اساس اور بدترین تاریخ بے نقاب کی جائے۔








