لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے تہیہ کر رکھا ہے، وزیراعظم عمران خان نے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے،منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے اور …
وزیراعظم نے خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کےخلاف سخت کاروائی کا حکم دےدیا ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

مزید خبریں
لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے تہیہ کر رکھا ہے، وزیراعظم عمران خان نے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے،منافع خور اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے اور ریلیف فراہم کریں گے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، موجودہ کرپٹ مافیاکو صرف اپنی چوری بچانے کی فکر ہے، انہیں لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، نوازشریف اور زرداری ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں کر سکتاجلد یہ بددیانت ٹولہ انصاف کے کٹہرے میں ہوگا۔








