اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت سنجیدگی سے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، وزیراعظم اب ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو مہنگائی کے خلاف ذمہ داری دینے جا رہے ہیں، ٹائیگر فورس رضا کاروں نے کورونا وبا کے دوران شاندار انداز میں قوم کی خدمت کی۔ پیر کو ٹائیگر فورس کو …
وزیراعظم ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو مہنگائی کے خلاف ذمہ داری دینے جا رہے ہیں، معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور حکومت سنجیدگی سے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، وزیراعظم اب ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو مہنگائی کے خلاف ذمہ داری دینے جا رہے ہیں، ٹائیگر فورس رضا کاروں نے کورونا وبا کے دوران شاندار انداز میں قوم کی خدمت کی۔ پیر کو ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کے فیصلے پر اپوزیشن کی تنقیدکا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس میں دیکھا اپوزیشن کے کچھ رہنما ٹائیگر فورس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور حکومت سنجیدگی سے مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹویٹ میں واضح طور پر بتایا کہ مہنگائی میں کمی کیلئے ریاستی اداروں اور وسائل کا بھرپور استعمال کریں گے۔ ٹائیگر فورس رضا کاروں کو قومی وسائل کے طور پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس رضا کاروں نے کورونا وباء کے دوران شاندار انداز میں قوم کی خدمت کی۔بغیر کسی لالچ اور تنخواہ کے ہسپتالوں یوٹیلیٹی سٹورز اور احساس مینجمنٹ سینٹرز میں رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے قومی فریضہ سمجھتے ہوئے انتہائی ذمہ داری سے کام کیا۔ اپوزیشن کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ نوجوان قومی جذبے کے تحت آگے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس قومی خدمت جیسے نظریے کا نام ہے۔ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے کہتا ہوں آپ تیار رہیں۔جس طرح کورونا وبا کے دوران محنت اور ذمہ داری سے کام کیا ویسے ہی مہنگائی کے خلاف کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اب ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو مہنگائی کے خلاف زمہ داری دینے جا رہے ہیں۔ ٹائیگر فورس رضا کار ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کریں گے۔ وزیراعظم ہفتہ کو کنونشن سینٹر میں مکمل روڈ میپ دیں گے۔








