اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انڈومنٹ فنڈ کیلئے ایک ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں ہمارے دور میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور آئندہ بجٹ میں اس کو مزید بڑھائیں گے، یہ غریبوں کیلئے سماجی تحفظ کا اہم پروگرام ہے، توقع ہے کہ نئی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بی آئی ایس پی گریجویشن پروگرام اور بی آئی ایس پی انڈومنٹ فنڈ کے اجراءکے موقع پر خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انڈومنٹ فنڈ کیلئے ایک ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں ہمارے دور میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور آئندہ بجٹ میں اس کو مزید بڑھائیں گے، یہ غریبوں کیلئے سماجی تحفظ کا اہم پروگرام ہے، توقع ہے کہ نئی حکومت بھی اس پروگرام کو جاری رکھے گی۔ وہ جمعرات کو یہاں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈکوارٹر میں بی آئی ایس پی گریجویشن پروگرام اور بی آئی ایس پی انڈومنٹ فنڈ کے اجراءکے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں انہوں نے ان پروگراموں کی تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن وزیر مملکت ماروی میمن، پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر، این آر ایس پی کے سربراہ شعیب سلطان خان اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکرٹری عمر حمید خان نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق افراد کی مدد کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے جتنے اخراجات ہیں، اس کا ایک تہائی حصہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کودیا جا رہا ہے، ہم اس کو مزید بڑھائیں گے، یہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کیلئے اور غربت کے خاتمہ کیلئے سماجی تحفظ کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی گریجویشن پروگرام کے تحت معاشرہ کے انتہائی مستحق افراد اس سے مستفید ہوئے ہیں اور انہیں اپنے پا¶ں پر کھڑا ہونے کیلئے یکمشت نقد رقم دی گئی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں جو کہ غربت کے خاتمہ کیلئے کلیدی کردار ہے۔








