وزیراعظم کا نئے چینی سفیر یاﺅ جنگ سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر روابط اور تجارت، تعلیم، ثقافت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر روابط اور تجارت، تعلیم، ثقافت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سفیر یاﺅ کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں اقوام کے درمیان سدا بہار تذویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے استحکام کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ اور کثیر الشعبہ جاتی تعاون پہلے سے کہیں زیادہ پرزور انداز میں گہرا ہوگا۔