وزیراعظم کو مسلسل ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد کے پھیلائو اورناپختہ ذہنوں پر اس کے پیدا ہونے والے اثرات کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں،شہباز گل

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو والدین کی طرف سے مسلسل ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد کے پھیلائو اورناپختہ ذہنوں پر اس کے پیدا ہونے والے اثرات کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شکایات کی روشنی میں جب تک ٹک ٹاک انتظامیہ ایسے مواد …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو والدین کی طرف سے مسلسل ٹک ٹاک سے غیر اخلاقی مواد کے پھیلائو اورناپختہ ذہنوں پر اس کے پیدا ہونے والے اثرات کے حوالے سے شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شکایات کی روشنی میں جب تک ٹک ٹاک انتظامیہ ایسے مواد کے پھیلائو کو روکنے کا میکنزم ترتیب نہیں دے دیتی ایپ پر پابندی عائدرہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر پورٹل کے ذریعے ان گنت والدین کی شکایات موصول ہوئیں کہ ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہو رہے ہیں جو ہمارے مذہب، ثقافت اور رہن سہن کے برخلاف ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کمپنی کو شکایت کے ازالے کیلئے نظام متعارف کرانے کا کہا گیا ہے جس کی تیاری اور نفاذ تک وقتی پابندی لاگو رہے گی۔