اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالی شان گورنر ہاوسز اور بڑی بڑی عمارتیں انگریز سامراج کی علامت ہیں، گورنر ہاو¿سز سمیت تاریخی اور سرکاری عمارتوں کا مثبت استعمال یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ عمل جلد از جلد مکمل ہو سکے جبکہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت …
وزیراعظم کی زیرِ صدارت تاریخی اور سرکاری عمارتوں کے مثبت استعمال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالی شان گورنر ہاوسز اور بڑی بڑی عمارتیں انگریز سامراج کی علامت ہیں، گورنر ہاو¿سز سمیت تاریخی اور سرکاری عمارتوں کا مثبت استعمال یقینی بنانا تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ عمل جلد از جلد مکمل ہو سکے جبکہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت تاریخی اور سرکاری عمارتوں کے مثبت استعمال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گورنر ہاو¿س کے باغات اورگراونڈز کو پبلک کے لئے کھولنے، گورنر ہاو¿س نتھیا گلی کو بوتیک ہوٹل بنانے کے لئے استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب ہاو¿س پنڈی پوائنٹ مری کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے، پنجاب ہاو¿س اور گورنر ہاو¿س انیکسی راولپنڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک اور انکیوبیشن سنٹر بنانے، 90 ۔ شاہراہ قائداعظم کی عمارت کو کرافٹس میوزیم اور کانفرنس ہال میں تبدیل کرنے اور اسٹیٹ گیسٹ ہاو¿سز لاہور اور کراچی میں فائیو سٹار ہوٹل بنانے کی تجاویز دی گئی ہیں ۔








