اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بتایا گیا کہ عبوری نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار ہے جبکہ 1998ءسے 2017ءکے دوران سالانہ شرح نمو 2.4 فیصد رہی ہے۔ جمعہ کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی چھٹی قومی خانہ و …
وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں قومی خانہ و مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کئے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں بتایا گیا کہ عبوری نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار ہے جبکہ 1998ءسے 2017ءکے دوران سالانہ شرح نمو 2.4 فیصد رہی ہے۔ جمعہ کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی چھٹی قومی خانہ و مردم شماری، جو ملک بھر میں 15 مارچ سے 24 مئی کو منعقد ہوئی، کے عبوری نتائج پیش کئے گئے۔ عبوری نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار ہے جو کہ 1998ءمیں 13 کروڑ 23 لاکھ 50 ہزار تھی جبکہ سالانہ شرح نمو 2.4 فیصد رہی ہے۔ صوبوں کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 11 کروڑ 10 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جبکہ سالانہ شرح نمو 2.13 فیصد ہے، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 90 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جبکہ سالانہ شرح نمو 2.41 فیصد ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 20 ہزار نفوس پر مشتمل ہے جبکہ سالانہ شرح نمو 2.89 فیصد ہے، بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 40 ہزار نفوس جبکہ سالانہ شرح نمو 3.37 فیصد ہے۔ 1998ءسے 2017ءکے دوران شہری آبادی میں اضافہ کے رجحان میں 32.5 فیصد سے 36.4 فیصد اضافہ ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مردم شماری 2017ءمکمل کرنے پر پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ادارہ شماریات پاکستان کے عملہ کی تعریف کی۔








