وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو کی سی ای او گاوی سے ملاقات،تعاون پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن (گاوی )کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے جنیوا میں ملاقات کی ،جس میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور اس کے خاتمے کے لئے جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی)سے جاری بیان کے مطابق فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے …

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن (گاوی )کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے جنیوا میں ملاقات کی ،جس میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور اس کے خاتمے کے لئے جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی)سے جاری بیان کے مطابق فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق نے گاوی کی جانب سے پاکستان کے لئے جاری تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کے لیے ہیگزاویلنٹ ویکسین کو ترجیح دینے کی درخواست کی اور کہا کہ پاکستان میں بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔یہ ملاقات 2 فروری سے شروع ہونے والی رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کے انعقاد سے قبل ہوئی، ملک بھر میں پولیو مہم 8 فروری تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔