اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اسکی اتحادی جماعتوں کے درمیان پھوٹ کی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، اتحادی جماعتوں کی لیڈر شپ نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بات یہاں چینی سپرنگ فیسٹول میں شرکت کے بعد میڈیا سے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی چینی سپرنگ فیسٹول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اسکی اتحادی جماعتوں کے درمیان پھوٹ کی تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، اتحادی جماعتوں کی لیڈر شپ نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بات یہاں چینی سپرنگ فیسٹول میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں کی قیادت کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ ان کی طرف سے وسیع تر قومی مفاد، جمہوریت کے تسلسل اور سیاسی و معاشی استحکام پر ان کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے تعاون اور مشاورت سے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشیش جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورکمیٹی کو مسئلہ کشمیر سے متعلق چند ماہ کے اندر اقوام متحدہ کے تیسرے اجلاس سے متعلق آگاہ کیاگیا جوکہ ماضی میں بیک برنر پر ڈالا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دن کے طور پر حکومت اور پارٹی سطح پر یوم یکجہتی کے طور پر منائیں گے جبکہ بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے لوگوں کی مشکلات کے حل کیلئے قوانین میں ترامیم کے لئے قانونی اصلاحاتی کمیٹی کی تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بینچ اور بار انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمیٹی نے پارلیمنٹ سے حالیہ عوامی مفادات کے بلوں کی منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ہے کہ اس طرح کے دیگر بلوں کے حوالے سے بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ بدعنوانی پر سمجھوتہ کیے بغیر قومی احتساب ترمیمی بل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی کہ ضلعی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جائے ، جس میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور قیادت عام لوگوں سے ملاقات کریں اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے تجاویز دیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 7ارب کے پیکیج ، 172پناہ گاہوں، انصاف صحت کارڈ،کفالت کارڈ، لنگر خانوں، نوجوان ہنر مند پروگرام، کامیاب نوجوان، احساس پروگرام کو پسے ہوئے طبقات کے لئے ایک ریلیف قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے بھارت میں سخت گیر حکومت کی طرف سے مسلمانوں کیساتھ روا رکھے گئے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کمیٹی نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں وزیر کے رویئے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا اور ٹاک شوز میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کردی۔ وزیر اعظم نے اس عزم کی تجدید کی کہ قومی اداروں کے وقار کے تحفظ کو یقینی بنایاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید برف باری اور بارشوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ افراد کا ڈیٹا تیار کریں تاکہ انہیں امداد فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سوالوں کے جوابات میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یو این ایس سی کا اجلاس چین کی فعال حمایت کے بغیر نہیں بلایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات سے ہمیشہ شاندار رہے ہیں اور چین مشکل وقتوں میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی صحت پر سیاست کر رہی ہے۔








