وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منڈی بہاو¿الدین کی کارنر میٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان جی ٹی روڈٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں، منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ منڈی بہاو¿الدین کی کارنر میٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدر اعوان جی ٹی روڈٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں، منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں، ا±ن کی عوامی مقبولیت سے حسد اور بغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے، اب پٹواری ماتحت ہیں نہ تھانیدار، انہیں عوام کا نہیں صرف اپنی اقتدار سے محرومی کا درد ہے، خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے نئے پاکستان میں پہلی دفعہ قانون کے یکساں اطلاق سے بے بس ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہی تکلیف کھائے جارہی ہے کہ قانون ا±ن سے بالا تر کیسے ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے لٹیروں کو مسترد کر کے وطن کی امانت اس قیادت کے سپرد کی جو پاکستان کو خوشحالی اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرے گی۔

Leave a Reply