وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا نیوز کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعہ کشمیرکے عوام کو زیادہ عرصہ تک یرغمال نہیں رکھ سکتا، کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے ۔ وہ بدھ کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت جوبھی کرے لیکن …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعہ کشمیرکے عوام کو زیادہ عرصہ تک یرغمال نہیں رکھ سکتا، کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ تسلط کو کبھی قبول نہیں کریں گے ۔ وہ بدھ کو یہاں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت جوبھی کرے لیکن کشمیر پر اس کا غاصبانہ قبضہ کسی صورت جائز نہیں ہوسکتا اورنہ اسے کشمیری عوام کبھی قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیرمیں اپنی جنگ ہار چکا ہے اگر ایسانہ ہوتا تواسے وہاں لاکھوں فوجی تعینات کرنے کی ضرورت نہ پیش آتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارت کے تسلط کا کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا۔