سیالکوٹ/اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہپاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتا رہے گا، بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بے یارومدگار کشمیریوں کی معاونت کی جا رہی ہے‘ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
سیالکوٹ/اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہپاکستان دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتا رہے گا، بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بے یارومدگار کشمیریوں کی معاونت کی جا رہی ہے‘ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں‘ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو غذاءاور ادویات کی قلت کے مسائل کے ساتھ ساتھ عیدالاضحی کے دن کرفیو کا سامنا بھی کرنا پڑا‘ بھارتی افواج نے کربلا کی تاریخ کو دہرایا ہے‘ مودی کے اس طرح کے اقدامات سے بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارت کا انتہاءپسندانہ اور دہشت گردانہ حقیقی چہرہ واضح ہو گیا ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ عرصہ سے حل طلب مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں جن پر بھارت کی مقبوضہ افواج نے قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حکومت کے مو¿قف اور بیمار ذہنیت کو مسترد کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے پاکستان کے مو¿قف کا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے اور اس کے علاوہ انٹرنیٹ کی سروسز بھی بند ہیں جبکہ بھارت نے پوری ریاست کو جیل میں بدل دیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی نوجوانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں اور ان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے اپنی آوازیں بلند کریں کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے مسلسل معصوم کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔








